ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منڈگوڈ : محکمہ پولیس میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے والا ملزم گرفتار 

منڈگوڈ : محکمہ پولیس میں ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے والا ملزم گرفتار 

Sat, 04 Sep 2021 16:55:46    S.O. News Service

منڈگوڈ،4/ ستمبر (ایس او نیوز) خصوصی کوٹہ کے تحت محکمہ پولیس میں ملازمت دلانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے وصول کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ منڈگوڈ کے رہنے والے گرورائے رائیکر نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی کہ ہاویری ضلع بیاڈگی کے رہنے والے سنتوش گودگی نے دھوکہ دہی کی ہے ۔ اس شخص نے  اسپیشل کوٹہ کے زمرے میں پولیس میں بھرتی کروانے کی بات کہہ کر بشمول اس کے  دھارواڑ ، بیلگاوی اور ہاویری کے تقریباً 12 افراد سے فی کس 2 لاکھ روپے وصول کیے ہیں اور اس کے بعد ان سب کو جعلی اپائنٹمنٹ لیٹر تھما دیا ہے ۔   

معلوم ہوا ہے کہ ملزم سنتوش گودگی نے اس سے پہلے  بنگلورو میں پولیس کانسٹیبل کے عہدے پر تعینات رہتے ہوئے لوگوں کے ساتھ اسی طرح دھوکہ دہی کی تھی اس لئے اس کو محکمہ پولیس  سے برطرف کردیا گیا تھا ۔ 

ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ شیو پرکاش دیوراجو کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ ملزم نے اور بھی دوسرے مقامات پر لوگوں کے ساتھ اس طرح دھوکہ دہی کی ہوگی ۔ اگر ایسا کوئی معاملہ ہوتو اپنے علاقہ کے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جائے ۔    


Share: